لاہور (نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔یہاں کالے ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے بندے اٹھا رہے ہیں، ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی، 2000 کے بعد سب سے کم درآمدی کور ہے، درآمدی حکومت کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے ذخائر کی موجودہ خطرناک حد تک کم سطح ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ختم کرنے کے بعد سے آج تک ذخائر 16.4 بلین ڈالر سے کم ہو کر صرف 4.5 ڈالر رہ گئے ہیں، یہاں کالے ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کیلئے بندے اٹھا رہے ہیں، ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں۔