لاہور ( اے بی این نیوز )پرویز الٰہی کی بازیابی کےکیس کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری،جسٹس مرزا وقاص روف نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیاعدالت نےتحریری فیصلے میں پرویز الہی کو بازیاب کراکے کل عدالت پیش کرنے کاحکم دے دیا چیف کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد بھی 06 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں۔تحریری فیصلہ کے مطابق عدالت کا پرویز الہی کی بازیابی کا فیصلہ بڑا واضع تھا،چیف کمشنر اسلام آباد نے نظربندی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے عدالت کو مایوس کیا۔















