کراچی( اے بی این نیوز )کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 افراد ڈینگی کا شکار، رواں ماہ میں 47 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے، ترجمان محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ شہر میں 47 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوئے۔24 گھنٹوں میں 6 کیسز ضلع شرقی میں رپورٹ ہوئے, ضلع وسطی میں 2 اور ملیر میں 1 کیس رپورٹ ہوا،ضلع کورنگی میں 1 کیس رپورٹ ہواضلع جنوبی اور کیماڑی میں بھی 1,1 کیس رپورٹ رواں سال کراچی میں ڈینگی کے کیسز کی تعداد 828 ہوگئی رواں سال صوبے بھر میں1014 افراد ڈینگی کا شکار ہوچکے ہیں۔















