لاہور (نیوزڈیسک) داتا گنج بخشؒ کے 980 ویں عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،منگل کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دربار پر حاضری دی اور چادر پوشی کر کے عرس کی افتتاحی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا، لیگی رہنما اسحاق ڈار بھی عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر لاہور پہنچے۔تین روز تقریبات میں علمی کانفرنس، قرأت، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں سجیں گی جبکہ زائرین کی تواضع کیلئے لنگر کا وسیع پیمانے پر انتظام ہوگا۔















