لاہور ہائیکورٹ، یاسمین راشد کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشداوردیگر ملزمان کی رہائی کے لیے دائر کی گئیں ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔منگل کو جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔اس موقع پر سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہوچکی ہیں، نئی دفعات کے تحت ملزموں سے تفتیش کرنی ہے جس کے بعد عدالت نے رہائی کے لیے ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر ملزمان کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔