اہم خبریں

عمران خان اور ان کےحواری پارلیمنٹ تحلیل کرنا چاہتے ،پرویزالٰہی ایسا کبھی نہیں کرینگے، ناصر شاہ

سکھر(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ عمران خان اور ان کےحواری پارلیمینٹ تحلیل کرنا چاہتے ہیں،چوہدری پرویز الہٰی کبھی بھی اسمبلی نہیں توڑیں گے۔پرویز الہٰی خود کہہ چکے کہ 99 فیصد اراکین اسمبلی تحلیل کے حامی نہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ پاکستان میں دو سیاسی سوچ ہیں، ایک پارلیمنٹ کو مضبوط اور دوسری تحلیل کرنے والی ہے۔ناصر شاہ نے کہا کہ عمران خان اور ان کےحواری پارلیمینٹ تحلیل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی خود کہہ چکے کہ 99 فیصد اراکین اسمبلی تحلیل کے حامی نہیں۔

متعلقہ خبریں