اہم خبریں

بجلی کیوں مہنگی کی، قوم جاننا چاہتی ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا بجلی کے بلوں میں اضافے پر اظہار تشویش ،، چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا بجلی کے بلوں میں اضافےکی وجوہات کے بارے میں قوم جاننا چاہتی ہے، آپ مہینے میں دو دو تین تین مرتبہ بجلی کے ریٹ بڑھاتے ہیں سینیٹر بہرا مند تنگی بولے ،، جب ڈالر کا ریٹ کم ہوا عوام کو کیا ریلیف ملا؟ اس وقت ملک میں لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں،کون ذمہ دار ہے۔۔ بجلی بل میں ٹوٹل کتنے ٹیکس لگا رہے ہیں؟ ارکان کمیٹی کا وزارت توانائی حکام سے استفسار، حکام نے بتایا ، ٹوٹل 7 ٹیکس لگائےجارہے ہیں،ایک ڈیوٹی اور چھ ٹیکس ہیں

متعلقہ خبریں