بجلی بھاری بلز پر ہنگامی اجلاس،نگران حکومت نےہاتھ کھڑے کردیئے
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بھاری بلز پر ہنگامی اجلاس، عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ نہ ہوسکا،نگران حکومت نےہاتھ کھڑے کردیے ،نگران وزیراعظم کی سربرا ہی میں آج پھر بیٹھک ہوگی. زائد بلوں کے مسئلے پر صوبائی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تفصیلی مشاورت ہوگی۔، نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا جلد بازی میں کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھائیں گے جس سے ملک کو نقصان پہنچے،ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولت ملے۔، ایسا ممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ہو اور افسر شاہی اور وزیرِ اعظم ان کے ٹیکس پر مفت بجلی استعمال کریں، متعلقہ وزارتیں اور متعلقہ ادارے مفت بجلی حاصل کرنے والے افسران اور اداروں کی مکمل تفصیل فراہم کریں، تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی چوری کی روک تھام کا روڈ میپ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔















