سائفر معاملہ ،شاہ محمود قریشی نےاپنی سزا کیخلاف اسلام آباد سےرجوع کرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کی تحقیقات کا معاملہ ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز کے خلاف درخواست دائر کردی۔ شاہ محمود قریشی کی 20 ، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جسمانی ریمانڈ دینے کے آرڈر کالعدم قرار دیکر جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے ، وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ،ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ، شاہ محمود قریشی کا درخواست میں موقف ،سائفر ٹیلی گرام نہ میں نے لیا نہ ہی اسکا ٹرانسکرپٹ کسی غیر مجاز شخص کو بتایا،ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے ،ان تمام حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا تین بار جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ،پراسیکویشن کوئی بھی ثبوت سامنے لانے میں ناکام رہی اسکے باوجود ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ دیا ،درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔