اہم خبریں

جڑانوالہ واقعہ،تفتیش کیلئے پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی تشکیل

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعے میں مقدمات کی تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ذرائع نے بتایاکہ ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی فیصل آباد کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے،دیگر ممبران ایس پی مدنیہ ٹاؤن فیصل آباد، ڈی ایس پی سی آئی اے فیصل آباد، انسپکٹر سی آئی اے فیصل آباد اور سب انسپکٹر سی آئی اے فیصل آباد شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں