اسلام آباد (اے بی این نیوز)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تین بڑے ڈیمز ایک ساتھ پانی سے بھر گئے،ارسا کے مطابقتینوں ڈیمز ایک ہی روز مکمل صلاحیت سے بھرنا تاریخی واقعہ ہے،آبی ذخائر میں1کروڑ 34 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کر لیا گیا،تربیلا ڈیم میں 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کر لیا گیا،تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1 ہزار 550 فٹ ہے،منگلا ڈیم میں 73لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کر لیا گیا،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1ہزار 242 فٹ کی سطح پر ہے،چشمہ ڈیم میں 2لاکھ78 ہزار ایکڑ فٹ پانی زخیرہ کر لیا گیا،چشمہ ڈیم میں پانی کی سطح 649 فٹ ہے،ڈیمز کے مکمل بھرنے سےخریف سیزن میں سیلاب سے کنٹرول میں مدد ملے گی،پانی کے زخائر سے ربیع سیزن میں صوبوں کیلئے پانی کی ضرورت پوری ہو سکے گی۔















