مرادن(نیوزڈیسک)مردان میں پولیس نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے درج مقدمے میں سابق رکن صوبائی اسمبلی امیر فرزند کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن دفتر کے باہر موجود مردان سٹی پولیس نے سابق ایم پی اے امیر فرزند کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سٹی پولیس کے مطابق 9 اور 10 مئی کی توڑ پھوڑ میں سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔















