کراچی(نیوزڈیسک)سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،تقریب حلف برداری شام ساڑھے چھ بجے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی،گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے حلف لیا،تقریب میں سابق کابینہ اراکین اور سینئر بیورو کریٹس نے بھی شرکت کی ،جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کے حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔واضح رہے کہ سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام سندھ حکومت نے پیش کیا تھا اور اپوزیشن لیڈر سے کئی روز کی بیٹھک کے بعد اس نام پر اتفاق ہونے کے بعد گورنر سندھ نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔















