راولپنڈی(اے بی این نیوز)بجلی اور گیس بلوں میں اضافے کے بعد پانی اور سیوریج کے بلوں میں ہوشربا اضافہ،حکومت نے گھریلو صارفین کے پانی اور سیوریج کے بلوں میں 175 فیصد اضافہ کردیا،کمرشل صارفین کے بلوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے،حکومت پنجاب نے واسا لاہور، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے بلوں میں اضافے کا نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے،راولپنڈی میں گھریلو صارفین کو پانی کے بھاری بھرکم بل موصول ہونے لگے،واسا کا ٹیرف 2009 سے نہیں بڑا ہے، سال 2009 میں واسا کو بجلی کا فی یونٹ 6 روپے ملتا تھا، بجلی کا یونٹ قریباً 60 تک پہنچ گیا ہے ، سال 2009 میں واسا کو ٹیوب ویلز کی مد میں 60 سے 70 لاکھ روپے آتا تھا، ٹیوب ویلز اور فلٹریشن پلانٹس کی مد میں واسا اب 14 کروڑ بل ادا کرتا ہے، تین، پانچ اور سات مرلے کے گھروں کو مختلف کیٹگریز کے بل موصول ہونے لگے،تین مرلے کے گھروں کو پانی کے بلوں میں ابھی 368 روپے سبسڈی دی جارہی ہے،پانچ مرلے کے گھروں کو پانی کے بلوں میں 438 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔















