اہم خبریں

نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتی ہے،رفیق مغل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک ایمان کے چیئرمین حاجی محمد رفیق مغل نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بڑی مشکل اور پریشانی کا شکار ہے،ملکی نظام قرضوں پہ چل رہا ہے نوجوانوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر باہر جانا چاہتی ہے، سیاست دانوں نے اس ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، میرے پاس ایسے تجاویز ہیں کہ جن سے ملک ترقی کر سکتا ہے اور 30 دن کے اندر ایسا انصاف ہو سکتا ہے کہ زیورات سے بھری عورت رات کو اکیلی باہر نکل سکے گی ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انمان کے چیئرمین حاجی محمد رفیق مغل نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ ملک بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے پاکستان کے یوم آزادی کے موقف خوشی کا باعث ہے اللہ تعالی نے جس سود کو جنگ قرار دیا ہے ہم وہی سودی کاروبار کر رہے ہیں تو پھر کامیاب کیسے ہو سکتے ہیں، ملک میں جب بھی کوئی مشکل پیش آئی ہمیشہ فوج نے آگے بڑھ کر اس مشکل کو حل کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے مل کر اسے بچانا ہے دبئی میں آنے والے وقت کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے مگر یہاں پر ہر کوئی اپنے مفادات کا غلام بنا ہوا ہے،اس ملک میں ایسے قانون کی ضرورت ہے کہ جو بندہ جھوٹ بولے اور اس کا جھوٹ ثابت ہو جائے تو اسے پھانسی لگا دی جائے، حافظ محمد رفیق نے مزید کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

متعلقہ خبریں