کوئٹہ ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم کے چناؤ پہ تحفظات، قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے نواز شریف کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیاجن مسائل کا ذکر 22 جولائی 2022 میں کیا ان مسائل میں مزید اضافہ ہوتا گیا، مسائل میں اضافے کا الزام کسی کو نہیں دیں گے،،نگران وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے،آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کردیں۔















