اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کل قومی اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل اور کابینہ کے آخری اجلاس سے الوادعی خطاب کرینگے،اپنے خطاب میں وزیراعظم 15ماہ کی حکومتی کارکردگی اور حاصل ہونے والے قومی ترقی کے اہداف اور کامیابی کو قوم کے سامنے رکھیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس کل طلب کرلیا،ذرائع نےبتایاکہ وزیراعظم نے 9اگست کی صبح گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یادگار کے لیے الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا،ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کاالوداعی اجلاس دوپہر دو بجے طلب کرلیاجبکہ ارکان اسمبلی کاگروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا،ارکان اسمبلی کاگروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا، ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا،وزیر اعظم نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان بھی کرینگے اس حوالے سےاتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی مکمل ہوچکی ہے میاں نواز شریف نے بھی نگران وزیر اعظم کے نام پر وزیر اعظم شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا ہے















