چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر تعزیت

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرخان ترین سے ان کے بھائی وفات پر تعزیت کی،منگل کوپاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،اس موقع پر تعزیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے عالمگیر ترین مرحوم کے بلند درجات کے لئے بھی دعا کی۔