اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ عوام 40 سال سے ایکسپائرڈ لیڈر شپ کو برداشت کررہے ہیں، کیا اب ان کی اولادوں کو بھی برداشت کرنا ہوگا؟ عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں، اب ان سے جان چھڑانی ہوگی ،نجی ٹی وی سے بات چیت میں فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان میں قیاس آرائیاں بہت ہوتی ہیں، نگراں وزیراعظم کے نام پر سنجیدہ گفتگو ابھی ہوئی ہی نہیں، شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل کے 2 سے 3 دن وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔















