اہم خبریں

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اہم فیصلے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )جمعیت علماء اسلام کی دو روزہ مرکزی مجلس شوری کے اہم فیصلے ،مرکزی مجلس شوری نے سانحہ باجوڑ پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ،شہداء کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاء کی،امن وامان کی اس دگرگوں صورتحال میں انتخابات کے انعقاد سوالیہ نشان ہیں،جمعیت علماء اسلام آئندہ قومی و صوبائی انتخابات میں بھر پور شرکت کرے گی ،مجلس شوری نے قومی انتخابات کے لئے تمام صوبائی جماعتوں کو دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے کے لئے رابطے کرنے کی اجازت دے دی ،ترجمان جے یو آئی کے مطابق مرکزی مجلس شوری نے دستوری کمیٹی کی جانب سے دستور میں کی گئی ترامیم کی منظوری دے دی،مرکزی مجلس شوری نے عوام سے بہتر اور فوری رابطوں کے لئے مختلف شعبہ جات کی منظوری دے دی ،وکلاء فورم ،مزدور فورم ،بزنس فورم ،خواتین فورم ،جمعیت نوجوانان فورم ،کسان فورم ،بین الاقوامی تعلقات اور اقلیت فورم شامل ہیں،میڈیا کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور کارکردگی کو وسیع اور بہتر بنانے کے لئے شعبہ اطلاعات میں خصوصی ترامیم کر دی گئی ہیں ،سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچا نے کے لئے ڈیجیٹل میڈیا سیل کے قیام کی منظوری دی گئی ۔

متعلقہ خبریں