اہم خبریں

بلاول بھٹو ہمارے اگلے وزیراعظم ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھاری اکثریت سےمنتخب ہو کر وزیراعظم بنیں گے، میں3 ماہ کی چھٹی جانا چاہ رہا تھا مگربلاول بھٹو نے منع کردیا۔منگل کو سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہاکہ اسپتال ہمارے حوالے کردیں میں ان لوگوں کا نام لینا نہیں چاہ رہاکیونکہ اب تو ان ناموں پر پابندی بھی لگ گئی ہے، وہ لوگ ہمیں کہتے تھے کہ یہ اسپتال ہم چلائیں گے خرچہ آپ کریں گے۔

متعلقہ خبریں