راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سال 2018 سے 2023 تک ریلوے میں مجموعی طور پر 565 حادثات رونما ہوئے،سال 2018 میں 131 حادثات میں 39 افراد جانبحق جبکہ 64 زخمی ہوئے، 2019 میں ہونے والے 159 حادثات میں 134 افراد جانبحق جبکہ 63 زخمی ہوئے،2020 میں 135 ٹرین حادثات میں 56 افراد جانبحق جبکہ 142 زخمی ہوئے، 2021 میں 30 حادثات رونما ہوئے جن میں 41 جانبحق اور 27 زخمی ہوئے، سال 2022 کے دوران 53 حادثات میں 4 افراد جانبحق اور 14 افراد زخمی ہوئے، رواں برس ٹرینوں کے 57 حادثات رپورٹ ہوئے، حادثات کی شرع 8 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی،ریلوے کے تین بڑے ٹریک 50 سے 65 فیصد اپنی معیاد مکمل کر چکے ہیں۔















