اہم خبریں

عمران اسماعیل اور عامر کیانی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ایولون سٹی کی تشہیر میں مصروف

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل اور عامر کیانی کے غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہاؤسنگ پروجیکٹ’ ’ایولون سٹی‘‘ کی تشہیر میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،تفصیلات کے مطابق مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آری ڈی اے)سے غیر منظور شدہ ہے جبکہ عمران اسماعیل اور عامر کیانی میڈیا میں اس سوسائٹی کی تشہیر کر رہے ہیں،تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ عبداللہ سٹی کی ساکھ تباہ ہونے اور لوٹ مار کی کہانیاں سامنے آنے کے بعد سوسائٹی کے مالکان نےایولون سٹی کے نام سے ایک نئی سکیم شروع کی جس کاآری ڈی اے سے این او سی نہیں لیاگیا،انکوائری میں محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت کا بھی پردہ فاش ہواہے،ملوث افراد نے غیرمنظورشدہ سوسائٹی کا نام تبدیل کرکے سادہ لوح لوگوں سے جعل سازی اور فراڈ کیا۔ واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی ان کے بیٹے فہد عامر کیانی، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ مقدمہ کے مطابق ملزموں نےمذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے این اوسی کے لئے موضع ہتھیال کے اراضی کے کاغذات داخل کروائے جو انتقال داخل کروایا گیا وہ تاحال منظور نہیں ہوا، اسی کا فرد سوسائٹی کا این او سی لینے کے لئے آرڈی اے میں بھی جمع کروایا گیا۔جبکہ تھانہ اینٹی کرپشن نے دو پٹواریوں راجہ اشفاق اور سلیم اختر کو بھی گرفتار کیاتھا۔

متعلقہ خبریں