اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق کی گھریلوملازمہ سے مبینہ بدتمیزی پر متاثرہ فیملی کا بیان سامنے آگیا،تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق کی گھریلوملازمہ سے مبینہ بدتمیزی پر متاثرہ فیملی کا بیان سامنے آگیا،گھریلو ملازمہ کے والد نے بتایا کہ فردوس عاشق اعوان نے ہمارے اوپر جھوٹے الزامات لگائے،ہمارے اوپر کوئی مقدمہ درج نہیں،انہوں نے کہاکہ رات پولیس اسٹیشن سے واپسی پر پولیس نے ہمارا پیچھا کیا۔















