اسلام آباد (نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ان سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جارہی، جب کہ وکالت نامے پر ان کے دستخط کے بغیر اپیل داخل ہی نہیں ہوگی، اعلی عدلیہ فوری نوٹس لے۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طبی معائنہ کروانا ہرملزم کا بنیادی حق ہے، پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیا گیا بورڈ منتظر تھا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں نہیں لایا گیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوسی کلاس جیل میں رکھا گیا ہے، ان کو دیئے جانے والے کھانے پر بھی تشویش ہے،انہوں نے کہاکہ میں توقع کرتا ہوں کہ ہمیں انصاف دیا جائے گا۔















