پشاور(اے بی این نیوز )متھرا تحصیل کونسل چیئرمین الیکشن کے تمام ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی،تحصیل کونسل کے چیئرمین کے عہدے پر ہونے والے انتحابات کے نتائج ریٹرننگ افس کو موصول ہو گئے،آر او افس کو 155 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ،آر او آفس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار انعام اللہ 20333 ووٹ لیکر سب سے آگے ہیں ،جے یو آئی امیدوار رفیع اللہ 13564 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر،جماعت اسلامی امیدورا افتخار احمد 9546 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، پی پی پی کے امیدوار عباس خان 5377 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر،مسلم لیگ ن کے فضل اللہ داودزئی 3351 ووٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہےاے این پی کے امیدوارعزیز غفار خان 2721 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہے۔















