وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش

اسلام آباد (اے بی این نیوز    ) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار طوفانی بارش شروع، موسم خوشگوار ہو گیا اور درجہ حرارت میں بھی کمی ہو گئی، بارش ہو نے کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج صبح سے ہی اسلام آباد میں خاصی تیز گرمی تھی لیکن ا للہ کا کرم جوش میں آیا اور اس نے رحمت کی بارش عطا کر دی ،ابھی تاحال شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔