اسلام آباد ڈولفن فورس امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سٹریٹ کرائم اور سنیچنگ میں اضافہ کے باعث اسلام آباد ڈولفن فورس بنائی گئی ،وزیر اعظم نے خصوصی طور پر فنڈز جاری کئے ، عوام کے جان و مال کی حفاظت عبادت ہے۔وہ جمعہ کو اسلام آباد ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اسلام آباد ڈولفن فورس امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گی، اسلام آباد ڈولفن فورس جرائم کا قلع قمع کرے گی،آئی جی اسلام آباد اور تمام متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت سے بہتر کوئی ذمہ داری نہیں ہوتی، میں دعا گو ہوں کہ آپ احسن طریقے سے یہ ذمہ داری پوری کریں، ڈولفن فورس کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔