اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آبادہائی کورٹ، توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل 27 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی ۔گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناعی نہ مل سکا۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی۔