اہم خبریں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر نگرانی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ، خصوصی ہدایات جاری

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر نگرانی مون سون کی بارشوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ، منعقد ہوااجلاس میں پاکستان آرمی ، پاکستان نیوی، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس ، لوکل گورنمنٹ ، ڈی جی سینیٹیشن ، سی ڈی اے رول مینجمنٹ نے شرکت کی ، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا جائزہ لیا گیا ، اور ٹیمز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ ڈی واٹرنگ سیٹس کو مختلف جگہوں پر پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی، تاکہ جیسے ہی بارش کو فوری ڈی واٹرنگ سیٹس کا استعمال کیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید ہدایت جاری کی کہ لو لائن علاقے جیسے ایچ تیرہ ، ایک الیون ، ایف سیون ، بہارہ کہو ، ترامڑی ، سوا گارڈن و دیگر علاقوں میں کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کی ، تاکہ لوگوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں