لاہور، بارش میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق

لاہور(اے بی این نیوز      )ڈیفنس کے علاقے میں بارش میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے،ریسکیو حکام نے دونوں بچوں کی لاشوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا بارش میں نہاتے ہوئے بچوں کو بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگا،جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمر دس سے بارہ سال ہے ۔پولیس اور امدادی کاروائیاں کرنے والے دیگر ادارے موقع پر موجود ، کاروائی جاری ہے۔