اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے تین بڑے ائیرپورٹ پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے خلاف سول ایوی ایشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام افسران کی کثیر تعداد نے اسٹاف یونین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، پاکستان کے بڑے ائیرپورٹس کے علاوہ چھوٹے ائیرپورٹس پر زرین گل درانی کی زیر قیادت حیدرآباد (کٹائی)، ملتان اور پشاور ائیرپورٹس پر تمام ایسوسی ایشنز نے شرکت کی اور افسران نے ولولہ انگیز خطابات کے ذریعے تین بڑے ائیرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ و ایمپلائز کے ساتھ استحصال کی پرزور مذمت کی ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پاکستان کے بانی ترجمان رانا زاہدعلی کا کہنا تھا کہ بازئوں پر علامتی کالی پٹی اس بات کا اظہار کرتی ہے کہ آج سے رابطہ مہم کا آغاز ہوگیا ہے،ہمارے افسران کا اتحاد اور اسٹاف یونین کے ساتھ یکجہتی ثابت کردے گی کہ ہم پاکستانی ائیرپورٹس کی ایک انچ بھی زمین آئوٹ سورس نہیں ہونے دینگے، تمام افسران اور اسٹاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائد زرین گل درانی کی قیادت میں متحد اور چارج ہیں، انشااللہ جیت حق و سچ کی ہوگی۔















