وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے قیادت میں ملاقات کی ، ملاقات میں حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی، وفد نےآئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بدھ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وفد میں وفاقی وزیر آنفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال شریک تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خوجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ملاقات وزیرِ اعظم کی نگران حکومت کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ملاقات میں حالیہ مردم شماری کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کی ذاتی نگرانی اور ترجیحی بنیادوں پر ان پر کام یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔متحدہ کے وفد نے وزیر اعظم کی قیادت میں حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ مکمل ہونے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔