اہم خبریں

سائفر کو تحویل میں رکھنا اور ہوامیں لہراکرپبلک کرنا جرم ہے،عطاء تارڑ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سائفر کو تحویل میں رکھنا اور ہوامیں لہراکرپبلک کرنا جرم ہے،ایف آئی اے کو اعظم خان کے بیان پر کیس درج کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے،بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی منافقت اور جھوٹ کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائفرپر آپ کے اپنے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے خود اُن کو یہ سائفر دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ بات بھی واضح ہے جھوٹے منٹس آف میٹنگ بھی آپ نے خود بنوائے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سازش کا بیانیہ گھڑ اگیا۔

متعلقہ خبریں