لاہور(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،پی ٹی آئی میں سب دوست خواب کےتحت اکٹھےہوئےتھے،ہم سب سمجھتےتھےملک کوخوبصورت بنائیں گے،جن لوگوں نےعملی زندگی میں کچھ نہ کیاہووہ خیالوں میں ہوتےہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میںآئی پی پی کے صدرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سب نے جدوجہدمیں اپناحصہ ڈالا،پرویزخٹک کابھی اس جدوجہد میں کردارہے،9 مئی کےبعدپی ٹی آئی میں رہنےکا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےلوگوں کوایک پلیٹ فارم دیا،ہم نےپرویزخٹک کوبھی دعوت دی تھی،ان کی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا،کوئی جماعت ملک کی خدمت کرسکتی ہے توان کا حق ہے ، پرویزخٹک نے پارٹی بنائی ہے تومنشوردیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی بننےسےقبل ہمارے 2 لوگ حکومت کاحصہ تھے اورپی ڈی ایم اتحاد کوسپورٹ کررہےتھے ، وہ سمجھتےتھےایک ماہ پہلےحکومت کاساتھ چھوڑنےسے شرمندگی ہوگی ، لہٰذاحکومت کی مدت پوری ہونےتک رہنےدیاجائے،وہ چاہتےتھےایک ماہ پہلےاستعفیٰ نہ دلوایاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہرسیٹ پراپناامیدوارکھڑا کررہےہیں ، کسی اتحادمیں نہیں،ن لیگ کےخلاف الیکشن لڑرہے ہیں ، پرویز خٹک سےسیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوجائے توحیرانی کی بات نہیں ، ہمارے پاس زیادہ ترپنجاب کےلوگ ہیں،جبکہ گلگت بلتستان،بلوچستان اورسندھ سےبھی لوگ رابطے میں ہیں،پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی کےخلاف الیکشن لڑیں گے۔















