اہم خبریں

پنجاب،سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کو مسترد کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب کے سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے سول سیکرٹریٹ کے باہر تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جلادیا۔پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا اعلان کیا، جس کا محکمہ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔سرکاری ملازمین نے 30 فیصد ابتدائی بنیادی اسکیل کا نوٹیفکیشن جلا دیا۔ملازمین نے سول سیکرٹریٹ کے باہر 5 روز کا دھرنا دیا تھا۔ جس میں ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب میں تنخواہیں وفاق کی طرز پر بڑھائی جائیں، لیوانکیشمنٹ والا نوٹیفیکشن واپس لیا جائے۔وزیراعظم کے مشیر ملک احمد خان نے ملازمین کی ڈیمانڈز پوری کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

متعلقہ خبریں