اہم خبریں

ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں،دردانہ صدیقی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو ملک کی نظریاتی حدود سے مخلص اور نوجوان نسل کی نفسیاتی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے، تحریک کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد کل کا جزو ہیں لہذابحیثیت ذمہ دار ہرفرد کو ادارے یا شعبے کے منصوبہ سےآگےبڑھکرتنظیم کےمکمل منصوبہ عمل سےواقفیت حاصل کرنی چاہیے ہے۔ ان خیالات کااظہار سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نےشعبہ تعلیم جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے منعقدہ نشست سےخطاب کے دوران کیا۔ انہوں نےکہا کہ اسلامی سوچ اوراخلاقی تربیت پر مبنی نظام تعلیم ہی نظریہ پاکستان کا محافظ اور وطن عزیز کی فلاح کی ضامن ثابت ہو سکتا ہے، اپنےادارے کے منصوبوں کو بڑے مقاصد کے لئے تنظیم کے منصوبوں سے ہم آہنگ کریں اور تحریک اور اس کے کاموں کو بھرپور انداز میں متعارف کروائیں۔انہوں نےکہا کہ ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں،جھوٹ، الزام تراشی کی سیاست سے نوجوان طالبعلموں کے ذہنوں کو انتشارکا شکار کیا جارہا ہےنوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ہماری ذمہ داری ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید نے کہا کہ مسلم ممالک وسائل سے مالا مال ہیں،تفرقہ بازی نے ملت کی ہوا اکھاڑ دی، مادہ پرستی کا طوفان بھی وقت کا ایک بڑا چیلنج ہے،کامیابی کا پودا صبر کامتقاضی ہے اسے سینچتے رہیں ۔جلد بازی نہ دکھائیں، یقین رکھیں کہ اللہ کا دین ہی ضرور غالب ہو کررہے گا، ہمیں رائے کی قربانی ،جماعت کی پالیسز اجتماعی فیصلوں پر یکسوئی اختیار کرنی ہوگی۔نگران شعبہ تعلیم زینب آصف نےکہا کہ الحمد للہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی شعبہ تعلیم کے ادارہ جات کے ذریعے خواتین کے زیر نگرانی اس وقت پورے پاکستان میں ایک بڑا اور منظم نیٹ ورک کام کررہا ہے، 355 تعلیمی یونٹس کے ذریعے 30000 سے زائد طلبہ وطالبات علم کی روشنی حاصل کررہے ہیں جہاں نہ صرف تعلیم بلکہ تربیت کردار کا بھی منظم سسٹم ہے۔ یاد رہے کہ شعبہ تعلیم حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ایک اہم نشست کراچی میں منعقد ہوئی جس میں جامعات المحصنات اور المحصنات کمیونٹی سنٹر کی نگرانات اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔ سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی اوران کی ڈپٹی سکرٹریز آمنہ عثمان ،ثمینہ سعید، سیکرٹری تسنیم معظم شریک ہوئیں۔ اجلاس میں نگران ادارہ جات نےاداروں کےکارکردگی، پیشرفت، مسائل پر سیرحاصل گفتگو کی۔اجلاس کی صدراورسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نےمختلف امور پررہنمائی دی۔

متعلقہ خبریں