پنجاب: 15ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)نگران حکومت پنجاب کا 15ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانے کا فیصلہ ،ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب کے 15 ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔۔لاہور میںجناح، چلڈرن، میو، سروسز اور جنرل ہسپتال میں ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا مرحلہ وار نفاذکیا جائےگا۔ فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، گوجرانوالہ،راولپنڈی، بہاولپور، ملتان، اور رحیم یارخان میں بھی ہیلتھ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو ہسپتالوں کی اوپی ڈی، پتھالوجی، ریڈیالوجی اور فارمیسی میں رائج کیا جائے گا۔مزید برآں ایچ ایم آئی ایس کے ذریعے مریض کےٹیسٹ، تشخیص اورادویات کا ریکارڈ سینٹرلائزڈ سسٹم پر اپ لوڈہوگاجس سے مریضوں کوبہتراورتیز ترین علاج کی سہولت میسر ہوگی۔