Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

قیدیوں کے ورثا کیلئے اچھی خبر۔۔۔۔۔۔۔

لاہور ( اے بی این نیوز   )نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے پنجاب بار کونسل کی جیل ریفارمز کمیٹی نے ملاقات کی، جس میں جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے تجاویز پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین کمیٹی پیرعمران اکرم بودلہ نے وز یراعلیٰ کو جیل اصلاحات سے متعلق سفارشات پیش کیں، جب کہ پنجاب بار کونسل کے وفد کی قیدیوں کو فری لیگل ایڈ مہیا کرنے کی پیش کش کی۔نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ قابل عمل تجاویز کاخیر مقدم کریں گے، قیدیوں کے کھانے کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے اور اہل خانہ سے ٹیلی فونک گفتگو کا دورانیہ ماہانہ 300 منٹ تک بڑھا دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جیل اسپتالوں کا انتظام محکمہ صحت کے سپرد کیا جا رہا ہے، جیلوں میں قیدیوں کے لئے بیکری اوریوٹیلیٹی اسٹور قائم کئے جارہے ہیں۔