لاہور ہائیکورٹ،سیکرٹری سہیل اصغرکی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہور(اے بی این نیوز)لاہور ہائیکورٹ،مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی عدالت نے کیس کی تحقیقات کی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے مس جسٹس عالیہ نیلم نے سہیل اصغر کی اہلیہ ساجدہ سہیل کی درخواست پر سماعت کرینگی درخواست میں سہیل اصغر کو بازیاب کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔انٹی کرپشن اہلکار اور افسران سہیل اصغر کے اغوا میں ملوث ہیں، وکیل کا کہنا تھا کہ جی تھانہ سول لائن گوجرانوالہ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے رکھی ہے،پولیس نے ابھی تک انٹی کرپشن اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا،