اہم خبریں

قرآن پاک کی بیحرمتی پر قومی ردعمل دینے کیلئے مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر بھرپور ردعمل دینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اب جمعرات کو سہ پہر تین بجے طلب کیا ہے، پہلے یہ اجلاس 10 جولائی کو ہونا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔واضح رہے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن واقعے کیخلاف قرارداد منظور کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔

متعلقہ خبریں