اہم خبریں

کرم تنگی ڈیم پر 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا

پشاور (اے بی این نیوز    )خیبرپختونخوا کےضلع شمالی وزیرستان میں تعمیر ہونے والے کرم تنگی ڈیم پر 72 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر واپڈا انجینئر ظہور حسین نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم سے 1.2 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کیا جائے گا اور 80.9 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ڈیم کے اسٹیج II کے ڈیزائن اور فزیبلٹی اسٹڈی پر کام جاری ہے جسے ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ ان منصوبوں سے توانائی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے اور خیبر پختونخوا میں سبز انقلاب لانے میں مدد ملے گی۔ماہرین کے مطابق ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی واقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں