اہم خبریں

نیب لاہور نے چودھری پرویز الہی سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن پر جواب مانگ لیا

لاہور(اے بی این نیوز)گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے،نیب لاہور نے چودھری پرویز الہی سے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن پر جواب مانگ لیا،
چودھری پرویز الہی نے سال 2022،23 میں گجرات ڈویژن مین اربوں روپے ترقیاتی کاموں کی منظوری دی،ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چودھری پرویز الہی نے 23 ارب 42 کرور سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے کئے، بے ضابطگیوں میں مونس الہی کے پرسنل سیکرٹری سہیل اعوان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، نیب سوال نامہ کے مطابقسہیل اعوان نے آپ کی طرف سے رشوت، کک بیکس وصول کیں، نیب نے ہدایت کی کہ6 جولائی کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے جواب جمع کروائیں، کرپشن کے پیسے سے چودھری پرویزالہی و مونس الہی کے نام کروڑوں کے اثاثہ جات بنائے جانے کے شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں