اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نان الائنڈ موومنٹ (نام) کی باکو میں منعقد ہونے والی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ رانا تنویر حسین کو وزیراعظم نے باکو میں منعقد ہونے والی سمٹ کیلئے نامزد کیا ہے۔ سمٹ 5 اور 6 جولائی کو منعقد ہوگی۔ رانا تنویر حسین سمٹ میں پاکستان کے موقف کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں نام سمٹ کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی کمیٹی کی چیئر کا انتخاب ہوگا۔















