اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم شہبازشتریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے.نوجوانوں کی ترقی اور خواتین کو خودمختار بنانے والے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے، اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ پاکستان بھر بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وزیرِ اعظم میرٹ اسکالرشپ کا آغاز کیا جارہا ہے.پورے پاکستان میں وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس کی فراہمی کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا، وزیرِ اعظم نے مزید ہدایت دی کہ زراعت کے شعبے کی ترقی اور ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کے منصوبے پر بھی جلد کام شروع کیا جائے.ملک بھر میں جاری عوامی سہولت کے میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے،رواں مالی سال پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے۔















