اہم خبریں

ریلوے کےراولپنڈی ڈویژن کی 403 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    )ریلوے کےراولپنڈی ڈویژن کی 403 ایکڑ اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا انکشاف ہو ا ہے،راولپنڈی ڈویژن میں گزشتہ تین سالوں میں صرف 60 ایکڑ اراضی ہی واگزار کرائی جاسکی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر حامد حمید کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ریلوے حکام کی جانب سے مختلف معاملوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی،راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے کی کل 16477 ایکڑ اراضی ہے،راولپنڈی ڈویژن میں 403 ایکڑ اراضی پر تجاوزات ہیں،160ایکڑ اراضی پر پرائیویٹ لوگوں کا قبضہ ہے،243 ایکڑ اراضی پر سرکاری محکموں کا قبضہ ہے،
راولپنڈی ڈویژن میں تین سال میں 60ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں