اہم خبریں

پاکستان میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی بڑھتی تعداد نے الارمنگ صورت حال کی طرف اشارہ کر دیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پاکستان میں ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی بڑھتی تعداد نے الارمنگ صورت حال کی طرف اشارہ کر دیا،پاکستان نینشل پولیو لیبارٹری کی ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابقپاکستان کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس سمپلز کی تعداد 11 ہو گئی پشاور کے ماحولیاتی نمونے سے ملنے والے پولیو وائرس کے سپملز کی تعداد 4 ہو گئی ،
پولیو وائرس کے ماحولیاتی نمونے نے پاکستان میں افعانستان سے کراس باڈر ایکٹو ٹرانسمشن کا واضح ثبوت ہے، ملنے والے پولیو سمپلزسے کراس باڈر متعلقہ ادرواں کی کارکردگی پر بھی سوالات کھڑے ہو گئےپاکستان میں رواں برس میں اب تک بنوں سے ایک پولیو کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں