اہم خبریں

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں دور دراز علاقوں کی خواتین کی رجسٹریشن کے لیئے موبائل وین اگلے ماہ فراہم کی جارہی ہے ،فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان(  اے بی این نیوز   )وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دور دراز علاقوں کی خواتین کی رجسٹریشن کے لیئے موبائل وین اگلے ماہ فراہم کی جارہی ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غیرسیاسی پروگرام ہے یہ ہر جماعت کے غریب ووٹرز کے لیئے شفاف انداز سے جاری ہے اور اسمیں مزید شفافیت پیدا کرنے کے لیئے ہم کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل درابن میں بی آئی ایس پی مرکز میں درابن۔ درازندہ اور ملحقہ علاقوں کے معززین کی عوامی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ سابق تحصیل ناظم درابن ہمایون خان میاں خیل ، علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت ملک آصف لوٹھانی ، رمضان شیرانی اور دیگر معززین علاقہ نے اس موقع پر اپنے مسائل بیان کیئے۔ علاقہ کی معروف سیاسی شخصیات سردار رشید اللہ خان کنڈی، اصف بلال ایڈوکیٹ آف پنیالہ، ملک حمید دھول،ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی فرحت اللہ داوڑ ، شفیع اللہ کنڈی، ملک قیوم، آمین شیرانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس علاقہ کے باسیوں کی تکالیف اور عوامی مسائل کے حل کے لیئے یہاں آیا ہوں تاکہ ان کو دور کیا جاسکے۔درابن تحصیل کی آبادی ایک لاکھ پچیس ہزار کے لگ بھگ ہے ۔ یہاں بی آئی ایس پی کے مستحق ساڑھے سترہ ہزار ہیں ۔ ہر تین ماہ بعد پندرہ سولہ کروڑ یہاں تقسیم ہورہے ہیں۔ کارڈز ہولڈرز کے بچوں کے وظیفہ بڑھادیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں