اہم خبریں

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کے مون سون بارشوں کے پیش نظر این ایچ اے کے فیلڈ دفاتر اور مشینری کو متحرک کرنے کے احکامات

اسلام آباد(  اے بی این نیوز  )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے پیش نظر این ایچ اے کے فیلڈ دفاتر اور مشینری کو مکمل متحرک کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام فیلڈ افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔ منگل کو ان سے چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) خرم آغا نے ملاقات کی اورتمام صورتحال سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے این ایچ اے کے فیلڈ دفاتر اور مشینری کو مکمل متحرک کرنے احکامات جاری کئے اورتمام فیلڈ افسران کی فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ این ایچ اے کا عملہ قومی شاہراہوں کو بحال کرنے کیلئے مون سون بارشوں کے دوران الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ اے بارشوں کے دوران وفاقی و صوبائی حکومتوں کو تعاون فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں