اہم خبریں

اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 13کارروائیاں، بھاری مقدار میںمنشیات برآمد

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   ) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی 13کارروائیوں کے دوران بھاری منشیات برآمد کر لی گئیں، دوران کاروائی 3.181ملین ڈالر بین الاقوامی مالیت کی 97.133کلوگرام منشیات،270 لیٹرز سلفیورک ایسڈ، 50کلو گرام کاسٹک سوڈا اور15 کلوگرام مشکوک پاوڈر برآمد کرلیا۔ کاروائیوں میں2 خواتین سمیت 18ملزمان کو گرفتارکیا گیا منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں برآمد شدہ منشیات میں 3کلوگرام ہیروئن، 82.346 کلوگرام چرس،11.783 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس)اور 4 گرام ویڈشامل ہیں۔بلوچستان میں 5کاروائیوں میں71کلوگرام منشیات،270 لیٹرز سلفیورک ایسڈ، 50کلو گرام کاسٹک سوڈا اور 15 کلوگرام مشکوک پاوڈربرآمد کرکے 6ملزمان کو گرفتار کیا گیاکاروائی کے دوران 3گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں برآمدہ منشیات میں 66کلوگرام چرس اور 5کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس) شامل ہے ۔ پنجاب میں 5کاروائیوں کے دوران 13.435کلوگرام منشیات برآمدکرکے 2خواتین سمیت 7ملزمان کو گرفتار کرکے ایک گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی برآمدہ منشیات میں3 کلوگرام ہیروئن، 3.652کلوگرام چرس اور 6.783کلو گرام میتھ ایمفیٹا مائن (آئس)شامل ہے راولپنڈی میں 3کاروائیوں کے دوران12.698کلوگرام منشیات برآمدکرکے5 ملزمان کو گرفتار کر کے 2گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں برآمدہ منشیات میں12.694 کلوگرام چرس اور 4 گرام ویڈشامل ہیں ۔ تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں